ٹرمپ کی مزاکرات کیلئے دیگر ممالک سے درخواستیں، ایران کو دھمکیاں بھی جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزاکرات کیلئے دیگر ممالک سے درخواستیں، ایران کو دھمکیاں بھی جاری ہیں، امریکی صدر کا کہنا ہے جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیل کا وقت گزر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پرپوسٹ میں لکھا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے.
لیکن پھر بھی وہ عوام میں کہہ رہے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کو صرف ’دیکھ‘ رہا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ صحیح نہیں، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا، کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔
واشنگٹن میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی خوف زدہ ہیں، کوئی سپریم لیڈر بننےکو تیار نہیں، ایرانی لیڈر سےکہو کہ سپریم لیڈر بن جاؤ تو وہ شکریہ کے ساتھ انکار کردیتا ہے، ایران خود مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران فوری ڈیل چاہتا ہے مگراندرونی خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا، مشرق وسطیٰ میں ہماری کامیابی بے مثال ہے۔
ایک اور بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک نے ایران کے معاملے میں بالکل بھی مدد نہیں کی، ایران اب فوجی طور پر تباہ ہو چکا ہے، امریکا کو نیٹو سےکسی چیز کی ضرورت نہیں، نیٹو کی ضرورت نہیں لیکن امریکا اس اہم وقت کو کبھی نہیں بھولےگا۔
Comments are closed.