ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا

ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایران کے حوالے سےمزاکرات میں ایک اور دلچسب پیش رفت سامنے آئی ہے اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ  پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا

شہبازشریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

Comments are closed.