ٹرمپ کاامریکہ میں ہر طرح کی امیگریشن پر پابندی لگانے کااعلان

ویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں.

امریکہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد افراد روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔

اب تکدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں۔

Comments are closed.