وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، علماء سے ملاقات
فوٹو : اسکرین شاٹ
اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف حساس علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ریڈ زون، Diplomatic Enclave اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں شرپسندی یا قانون شکنی کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل، مربوط اور جامع ہونے چاہئیں تاکہ شہریوں کے روزمرہ معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولات زندگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
اس موقع پر علی ناصر رضوی نے وزیرداخلہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی دورے کے دوران موجود تھے۔
ایران میں حالیہ واقعات کے تناظر میں علمائے کرام کی اہم ملاقات
دوسری جانب ایران میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں شیعہ مکتبہ فکر کے جید علمائے کرام اور اکابرین نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحادِ امت اور باہمی یگانگت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے اور باہمی اخوت و اتحاد امت مسلمہ کے استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، علماء سے ملاقات
Comments are closed.