وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا دورہ اکادمی
فوٹو : پی آر او اکادمی ادبیات
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انعام اللہ خان نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان ادب کے فروغ اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کا قومی ادارہ ہے، اس ادارے کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں.
انھوں نے کہا ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اس ادارے کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے مزید فعال اور موثر بنائیں۔ وفاقی سیکرٹری انعام اللہ خان نے اکادمی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.
وفاقی سیکرٹری نےادبی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری کو اکادمی کی کارکردگی، اشاعتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں چیئرمین اکادمی محمد سلمان نے بریفنگ دی۔
انعام اللہ خان نے اکادمی ادبیات کے مختلف شعبوں اور فیض احمد فیض آڈیٹوریم دیکھا اور آڈیٹوریم کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.