وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا

61 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ہکلہ ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے منصوبہ بڑی کامیابی ہے یہ ان علاقوں سے مل رہا ہے جو پیچھے رہ گئے تھے۔

سلام آباد میں ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے این ایچ اے کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی وزارت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک طویل المدتی منصوبوں سے بنتے ہیں، چین آج اس لیے کامیاب ہے کہ انہوں نے 30 سال کی منصوبہ بندی کی ہے، جب آپ اس منصوبہ بندی کے مطابق چلتے ہیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے سڑکیں نہیں بنائی جارہی تھیں بلکہ پیسے بنانے کے لیے بنائی جاتی تھیں جبکہ آج ملک میں 2013ء کی نسبت زیادہ سستی سڑکیں بن رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا سارے ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے کہ ایک دو علاقوں میں زیادہ منصوبے بنائے جاتے ہیں باقی علاقے پیچھے رہ جاتے ہیں، 1960ء میں پاکستان کی طویل دورانیہ منصوبہ بندی تھی، اس دوران پاکستان کے بڑے بڑے منصوبے بنے۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ اے نے قبضے کی زمینوں کو واپس حاصل کیا اور تجاوزات ختم کرائے،طویل منصوبہ بندی نہ کرنے سے تھوڑے علاقے آگے بڑھ جاتے ہیں، مگر ایسا نہ ہوسکا، ہمیں بڑے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔

http://

عمران خان نے ہکلہ ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے منصوبے سے متعلق کہا کہ اس منصوبے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ یہ ان علاقوں سے مل رہا ہے جو پیچھے رہ گئے، لوگ انہیں بھول گئے ہیں، لوگ سہولتیں نہ ہونے پر میانوالی سے پیسے بناتے ہیں اور لاہور کی طرف چلے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے شمالی روٹ کی وجہ سے بے شمار فوائد ہوں گے، جس سے نہ صرف ان علاقوں کے سفر کا دورانیہ کم ہوگا بلکہ اس سے یہ علاقہ ترقی بھی کرے گا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے ایک بار پھر ہیلتھ کارڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے، ہرخاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، ہیلتھ کارڈ سے ہیلتھ کا پورا سسٹم بن جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یاد ہے مجھے میانوالی کے لوگ کہتے تھے کہ ہمیں علاج کے لیے اسلام آباد کے ہسپتال جانا پڑتا ہے تب تک کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، جس کے حل کے لیے ہم نے ہیلتھ کارڈ نکالا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا اور اس ہیلتھ سسٹم کے ذریعے نجی شعبہ میانوالی جیسے علاقوں میں اسپتال بنائے گا عام آدمی کو صحت کارڈ سے بڑا ریلیف ملاہے۔

Comments are closed.