وزیر اطلاعات فواد کے کیخلاف قانونی کاروائی ہوسکتی ہے، نیب
اسلام آباد(زمینی حقائق)نیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان کے مقدمہ پر بیانات کا نوٹس لے لیا، اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو نیب ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتاہے
نیب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے علیم خان کے مقدمہ سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے نیب سے متعلق ماضی کے اور حالیہ بیانات کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ بیانات نیب کی تحقیقات، مقدمات،زیر التوا ء ا نکوائری پر اثر انداز کی کوشش تو نہیں کی ۔
نیب کو وفاقی وزیر اطلاعات کے نیب سے متعلق تمام بیاتات کا جائزہ لینے کے بعد اگر محسوس ہوا کہ ان کے بیانات نیب آرڈی نینس اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں ہیں۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو نیب ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتاہے۔
نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے۔
نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔
یاد رہے فواد چوہدری نے آج بھی ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں کہا گیا کہ علیم خان مقدمہ کم سنگین ہے اگر اربوں روپے کھانے والے کو ضمانت مل سکتی تو ایک کاروباری آدمی ضمانت دی جانی چایئے۔
فواد چوہدری نے کہاعام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کوا پوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے۔
Comments are closed.