وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کادورہ،نالہ لئی پرخوشخبری سنانے کاوعدہ
راولپنڈی (زمینی حقائق )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی پناہ گاہ کا دورہ کیا، اور بے سہارا افراد کے ساتھ گھل مل گے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔
پورے صوبے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں، مہنگی اشیاء خردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود رشید بھی موجود تھے۔
شیلٹر ہوم دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی سے استعفیٰ نہیں لینے جارہے، پنجا ب میں تمام وزراء کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔
وزیر اعلی ، وزیراعلی ہی ہوتا ہے، پنجاب کے 36 اضلاع میں بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنارہے ہیں اگلے چند روز میں مزید 5 پناہ گاہوں کا افتتاح ہورہا ہے۔
راولپنڈی پناہ گاہ میں موجود ڈیرہ غازی خان کا شہری وزیر اعلی کو دیکھ کر کھل اٹھا، وزیر اعلی نے زمین پر بیٹھ کر پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھ اکہ چند دنوں بعد دوبارہ پنڈی آنا ہے ،نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنائی جائے گی ، اگلے دورے میں شہر کے مسائل کو مزید دیکھوں گا۔
وزیر اعلی پنجاب آر آئی سی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کی اور مسائل جانے، وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ کو شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.