وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاپٹرول ڈیمیج کنٹرول اقدام ، موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان

فوٹو : فائل

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاپٹرول ڈیمیج کنٹرول اقدام ، موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو پٹرول بم گرایا صوبے کے تمام موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جعلی حکومت نے پیٹرول کا ایٹم بم گرایا ہے، صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے، یہ اچھی بات ہے، وفاق کو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہیے نہ کے عوام پر بوجھ ڈال دیں۔

انھوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی اور کورونا میں جب ہم نے پیٹرول مہنگا کیا تو یہ لوگ اس پر سیاست کررہے تھے، پنجاب میں سیلاب آ یا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ، ہم نے سیاست نہیں کی، کراچی میں گل پلازہ آگ کی لپیٹ میں آیا ہم نے سیاست نہیں کی.

سہیل آفریدی نے یاد دلایا کہ نواز شریف کے پلیٹلیس گر گئے اس پر بھی ہم نے سیاست نہیں کی لیکن بانی پی ٹی آئی کی صحت کی بات ہے تو یہ اس پر سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے.

صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں، ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کررہے ،حکومت خود خرچہ اٹھائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہم نے نئی گاڑیوں کی خرید وفروخت پر پابندی لگائی ہے، بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی عائد کی ہے،ہمارا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا ہے لیکن ہم پھر بھی ہیلی کاپٹر نہیں لے رہے.

کہا دوسری طرف یہ لوگ اپنے لیے پرائیویٹ جیٹ خرید رہے ہیں، اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کررہے اورعوام پر 55 روپےفی لیٹرپیٹرول کا پٹرول بم گرا رہے ہیں.

Comments are closed.