وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اسلام آباد میںپریس کانفرنس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اسلام آباد میںپریس کانفرنس

فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ حکمران “ڈفرز” ہیں اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آواز کو دبایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہری غربت اور معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر کسی نے ڈرون حملے یا جنگی حالات میں جان دینی ہے تو کیوں نہ کسی مقصد کے لیے شہید ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے کہا کہ پورے پاکستان کو موجودہ صورتحال پر سوچنا چاہیے کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔ ان کے مطابق 9 اپریل 2022 کو حکومت کو بند کمروں میں ہونے والے فیصلے کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے دوران جی ڈی پی 6.1 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 2.7 فیصد پر آ گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور عام شہری کی قوت خرید وہی ہے مگر مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور شہریوں کے لیے سانس لینے تک کی آزادی محدود ہوتی جا رہی ہے۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ 9 اپریل کو ان کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کیا جائے گا اور پشاور سمیت دیگر مقامات پر بھی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ اس سال 9 اپریل کو حکومت کی تبدیلی کو چار سال مکمل ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ان کی جماعت پرامن ہے اور احتجاج کرنا ان کا آئینی حق ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اسلام آباد میںپریس کانفرنس

Comments are closed.