وزیراعظم کی 4 ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں، افغانستان میں امن پر زور

56 / 100

دوشنبے( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی دن میں 4ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی دن میں 4ممالک کے سربراہان سے ملاقات نے اپوزیشن کے پاکستان کے تنہا رہ جانے کے پروپگینڈا کو بری طرح بے نقاب کر دیا۔

دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں۔

اس کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے،انھوں نے یہ بھی کہا کہپاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔

http://

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا، عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہوگا، پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے، تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے۔

تاجک صدر اور میں مل جل کر افغان امن کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے پوری کوشش کریں گے۔

Comments are closed.