وزیراعظم کی ننگے پاؤں مدینہ آمد ،روضہ رسول ﷺ پر حاضری

48 / 100

فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

مدینہ منورہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزير اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے،عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تین روزہ دورے پر مدينہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر چيئر مين پاكستان علما كونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاكستان کے سفیر بلال اكبر بھی موجود تھے۔

‏وزیر اعظم عمران خان کی مسجد النبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور اس موقع پر انھوں نے نوافل بھی ادا کئے.

عمران خان سعودی ولی عہد كی دعوت پر سعودى عرب پہنچے ہیں عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضرى دیں گے اور وہ آج رات عمرہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے اور اس دفعہ بھی انھوں احتراما” ایسا کیا.

Comments are closed.