وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کی تدفین کی اپیل


ٍاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ آپ میتوں کی تدفین کردیں میں جلد آپ کے پاس آوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہوں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کے مطالبات کا بھی احساس ہے،متاثرین سے ملنے کیلئے میں جلد ہی آوں گا آپکے پاس ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے کیلئے بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔

Comments are closed.