وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان طے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.