وزیراعظم کی جانب سے آموں کے تحفہ پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ مسکرا ٹھے

46 / 100

فوٹو:فائل

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو تحفے میں آم دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ طیب اردوان اور اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیئے۔ترک صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے آم بہت میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کیلئے ترکی میں ہیں، جہاں ان کی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں، شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔

 

 

ترک صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے آم بہت میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی

قبل ازیں ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر بھی گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم اردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی ۔

وزیراعظم نے ترک صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام آپ کے ایک بار پھر انتخاب پر بہت خوش ہیں، میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔

جواب میں ترک صدر اردوان نے نیک تمناؤں کے اظہار پر شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.