وزیراعظم کا دورۂ قطر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال

پاکستان، افغان طالبان، مذاکرات، طاہر اندرابی، دفتر خارجہ، استنبول مذاکرات، دہشت گردی، فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان، قطر، ترکی، سکیورٹی خدشات

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم کے دورۂ قطر، او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس، اسرائیلی اقدامات اور سمجھوتہ ایکسپریس سانحے سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے امیرِ قطر کی دعوت پر دوحہ کا دورہ کیا جہاں امیرِ قطر کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جن میں معیشت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امیر قطر نے دورۂ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کا دورۂ قطر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

او آئی سی اجلاس اور مغربی کنارے کی صورتحال
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

وہ اجلاس میں مغربی کنارے کو اسٹیٹ لینڈ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

سمجھوتہ ایکسپریس: 19 سال بعد بھی انصاف کا انتظار

ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کو 19 برس گزر چکے ہیں مگر متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا۔ پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اہم نکات
وزیراعظم کا دورۂ قطر، دوطرفہ تعاون میں وسعت پر اتفاق
امیر قطر کی پاکستان آمد کی دعوت قبول
دفاعی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت
او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی اقدام کے خلاف پاکستان کا مؤقف
سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ

Comments are closed.