وزیراعظم کا دورہ ، سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع
الریاض(ابرار تنولی )وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے ریلیف کا باعث بنے گا سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ہے۔
سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے ۔
عمران خان کے دورے میں قیدیوں سے متعلق اجلاس ہوگا، جس میں سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی میں تیزی لائی جائے گی ، جس کے بعد سعودی عرب سے سیکڑوں قیدی رہا ہوکر پاکستان جاسکیں گے۔
اس موقع پر بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کررہے ہیں جو24گھنٹے کام کریگی، ہیلپ لائن پرکمیونٹی اپنیمسائل بیان کرسکتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کمیونٹی اشتراک پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ مسائل سن کرمدد کی جاسکے، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے ہم وطنوں کی ان تمام شکایات کا ازالہ کرے گا جو ماضی میں سامنے آتی رہی ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورے کا امکان ہے ، عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے اور علاقائی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.