وزیراعظم پہلے ایران 25اپریل کو چین جاہیں گے، شاہ محمود قریشی
فوٹو: فائل
ملتان(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں لئےگئے قرضے کا ذمہ دار کون ہے، اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کرسکتا۔
وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں ہیں جو پورس کے ہاتھی ہیں، حکومت گرانا مسئلے کا حل ہوتا تو کوئی حکومت نہ چل سکتی، ٹرین مارچ کریں، سندھ مارچ کریں پنجاب آئیں یہ بلاول کا سیاسی حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے جو حکومت کے تابع نہیں، نیب کرپشن ختم کرنے میں مدد کرے اور قوم توقع کرتی ہے کہ نیب بغیر دباؤ کرپشن فری پاکستان کی طرف بڑھتاجائے گا۔
ایک سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی بریک لگا رکھے تھے، اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کرسکتا۔
کوئٹہ میں خودکش حملے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واقعے میں معصوم لوگ جاں بحق ہوئے، دیکھنا ہے دہشت گردی کے پیچھے فرقہ واریت ہے یا کوئی غیر ملکی ہاتھ تاہم ہم بھارت کی طرح بغیر تحقیقات بات نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں اور 19 مئی تک محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے سہولت دے رہے ہیں، اگلی نشست دوحہ میں ہونی ہے ہماری کوشش ہے نتیجہ خیز ہو، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارادہ ہے نہ کی ہے، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خارجہ اہداف کو عبور کریں گے، وزیراعظم عمران خان پہلے ایران اور اس کے بعد 25 تاریخ کو چین جائیں گے، چین کی قیادت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔
Comments are closed.