وزیراعظم نے پولیس اہلکار کو شاباش دی، نقد انعام کااعلان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کرنے والے اہلکار کی فرض شناسی کی تعریف کی اور اسے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل قیصر شکیل 9 جون کو دورانِ ڈیوٹی موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور دو دن کے بعد زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر پہنچے تو حکام یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لے آئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی. وزیرِ اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ pic.twitter.com/SHxVSlLnfF
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) June 14, 2021
وزیراعظم عمران خان نے زخمی ٹریفک پولیس اہلکار سے ملاقات میں کہا کہ آپ کی فرض شناسی کو بہت لوگوں نے سراہا، آپ کے اس ایک احسن اقدام سے پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
عمران خان نے پولیس اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک آدمی اٹھتا ہے ، عوام کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور قربانی دیتا ہے تو پولیس کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار قیصر شکیل 9 جون کو دورانِ ڈیوٹی موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم زیاد ہ چھٹیاں کرنے کی بجائے دو دن بعد ڈیوٹی جوائن کرلی۔
Comments are closed.