وزیراعظم نے پاکستانیوں کی شکایات پر معائنہ کمیشن بنا دیا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارت خانے کے خلاف شکایات پر معائنہ کمیشن قائم کردیا ہے۔
سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر وزیراعظم نے پہلے ایکشن لیا تھا اب مزید اس سلسلہ کوآگے بڑھانے کیلئے معائنہ کمیشن قائم کیا گیاہے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق معائنہ کمیشن سفارت خانے کی جانب سے مسائل حل کرنے میں ناکامی کی تحقیقات کرے گا اورپاکستانی کمیونٹی کی شکایتوں کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا۔
کمیشن مزدوروں کے جائز کاموں میں تاخیراور بھتہ خوری کی شکایات کی بھی تحقیقات کرے گا، وزیراعظم نے مزدوروں سے پیسے لینے سمیت دیگر شکایات پر چند دن قبل ایکشن لیتے ہوئے کچھ عملہ واپس بلایا تھا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے محنت کشوں کو جو سہولیات فراہم کرنا تھی وہ نہیں کیں، سفارت خانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا ہے۔
یہ بھی کہا تھا کہ س حوالے سے پوری تحقیقات کرائی ہے جب کہ وہاں تعینات سفیر کے خلاف بھی تحقیقات کرارہا ہوں، وہاں تعینات بیشتر عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔
Comments are closed.