وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

45 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی پوری ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک بھر میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے۔

دیوالی کی مناسبت سے ہندو بستیوں میں کو دلواکے سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے اور مختلف شہروں میں دیوالی کی تقریبات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی فروخت ہو رہا ہے اس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

Comments are closed.