وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ایوانِ صدر  میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران  ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سمیت  وفاقی وزراء،  وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

ملکی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور ملائشیاء میں سمٹ کے بعد ترک صدر کے بیان اور سعودی سفارتخانہ کی وضاحت کے تناظر میں یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے.

ملاقات کے بعد ملاقات کے حوالے سے سے وزیر اعظم آفس سے ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں.

Comments are closed.