وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراطلات فواد چوہدری

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراطلات فواد چوہدری کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیاہے۔

وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری کی طرف سے کئے گئے مختصر ٹویٹ میں صرف آج رات وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا بتایا گیاہے مزید تفصیلات شامل نہیں ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا بتایا تھا تاہم بعد میں یہ خطاب موخر کردیاگیا تھا ، وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھاہے۔

http://

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جو دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دھمکی آمیز خط عسکری قیادت کے سامنے رکھیں گے تاکہ اوپر سطح پر ابہام دور ہو اور فیصلہ ہو سکے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر داخلہ بھی شریک ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی بیرون ملک ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اپوزیشن رہنماوں کی طرف سے خط پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنے کے باوجود گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے حکم نامے میں اسے خفیہ معلومات کہا گیا تھا۔

Comments are closed.