وزیراعظم شہباز شریف 6 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے، نوازشریف نے رخصت لے لی

فوٹو : فائل

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف 6 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے، نوازشریف نے رخصت لے لی، شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا 6 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کی غیر موجودگی کے باعث نئے سی ڈی ایف کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جو کہ 29 نومبر کو ہونا تھا کیونکہ جنرل عاصم منیر کی سابق مدت ختم تھی تاہم وزیراعظم بیرون ملک تھے.

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام اباد سے خصوصی دورے پر بحرین پہنچے، جس کے بعد وہ وہاں سے ہی اگلے روز برطانیہ چلے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں 4 روزہ قیام کے بعد پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے.

دوسری طرف مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے رخصت لے لی ہے وہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھے.

Comments are closed.