وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد نے ائرپورٹ پر استقبال کیا
جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی شب سعودی عرب پہنچ ہوگئے جدہ کے رائل ائیر پورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام نے استقبال کیا.
پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق
وزیر اعظم کے طیارے نے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کیا اور ان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیر اعظم کے وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر علیم خان بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم ایئرپورٹ سے روانہ ہوئےکیونکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا پیلس میں بھی استقبال کرنا تھا، ان دونوں کے درمیان جمعہ کی شب ملاقات شیڈول ہے.
Prime Minister @ImranKhanPTI was given a warm reception by Saudi Crown Prince HRH Mohammad bin Salman at his arrival in Saudi Arabia#PMIKinKSA#رئيس_وزراء_باكستان_في_السعودية pic.twitter.com/nB2xPv88wP
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 7, 2021
دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی اہم یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے،
وزیرِ اعظم مسجد نبوی میں حاضری بھی دیں گے اور مسجد الحرام میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے.
وزیرِ اعظم جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گے، دورے کی تیاریوں کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز پہلے ہی بدھ کو جدہ پہنچ چکے تھے.
وزیراعظم عمران خان کے دورے میں جن شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں ان میں گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی، نیشنل سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی تشکیل، وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت اور اطلاعات کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔
Delegation-level Talks between Prime Minister @ImranKhanPTI and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman.
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 7, 2021
🇵🇰🤝🇸🇦#PMIKinKSA#رئيس_وزراء_باكستان_في_السعودية pic.twitter.com/nmCgfygOaQ
پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے ہوں گے۔
نواف سعید المالکی نے اس حوالے سے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ سب سے اہم معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کی اعلیٰ رابطہ کونسل کے قیام کا ہوگا۔ ان کے مطابق کونسل میں سعودی عرب کی طرف سے قیادت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
نئے معاہدوں سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان کو جوڑنے والے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، جن شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں ان میں گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی، نیشنل سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی تشکیل بھی شامل ہے.
وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ جس میں اسلامو فوبیا اور دیگر عالم اسلام کے مسائل کے پر بات ہو گی۔
Comments are closed.