وزیراعظم آج یو این فنانسنگ فار ڈیویلپمنٹ فورم سے خطاب کرینگے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کی صدارت میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کونسل کے فنانسنگ فار ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس آج ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان فنانسنگ فار ڈیویلپمنٹ فورم کا افتتاح اور افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، اجلاس سے ویڈیو لنک پر عالمی رہنما بھی اظہار خیال کریں گے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دنیا سے کورونا اور ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے جرات مندانہ فیصلوں کا مطالبہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے پاکستان کے بلین ٹری منصوبہ کے حوالے سے بات کریں گے جبکہ کورونا سے بچاو کیلئے اقدامات کی تفصیلات بتائیں گے.
Comments are closed.