وزیراعظم آج چکوال کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران چکوال میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس حوالے سے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے اور منشور کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں۔

وزراء کو کارکردگی دکھانے کا ٹاسک دینے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کے لیے 29 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم چاہتے ہیں حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

Comments are closed.