وزارت توانائی کی سحر افطار وتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کردی۔

وزارت توانائی نے سحر افطار وتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی۔

وزارت توانائی نے کہا کہ سحر افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی، افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور تین گھنٹے بعد زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی۔

 

وزارت توانائی  نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہونگے، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
وزارت وانائی نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراور ٹرالیاں دستیاب ہونگی۔

Comments are closed.