ن لیگ اور پی پی کی بھی فنڈنگ پر تحقیقات کا منتظر ہوں ، وزیراعظم

64 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن کی ن لیگ اور پی پی کی بھی فنڈنگ پر تحقیقات کا منتظر ہوں ، وزیراعظم نے فارن فنڈنگ پر ردعمل میں یہ بات کہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لو گ اس تحقیقات کی وجہ سے جان سکیں گے کہ کس طرح پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے۔

http://

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف کی طرح دیگر دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فنڈنگ پر بھی الیکشن کمیشن کی ایسی ہی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں جیسی پی ٹی آئی کی گئی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قوم کو مناسب پول فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں اور ذاتی مفادات سے قومی قیمت پر احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کی اجازت ملے گی۔

Comments are closed.