نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے نیےاسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح 20مارچ کو ہوگا.
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود تمام اداروں کو اپنے دفاتر 31 مارچ تک نئے ایئرپورٹ پرمنتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ ماہ سے کام شروع کر دے گا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکیں گی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں ایک فائیو اسٹار، ایک تھری اسٹار ہوٹل اور اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر ہو گا۔
ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔
ڈائریکٹر پلاننگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاوٴنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔
ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا ہے جبکہ گراوٴنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے کام شروع کر دیا ہے۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے تین کلومیٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔
Comments are closed.