نیوزی لینڈاسمبلی کا تلاوت سےآغاز، وزیراعظم کااسلام علیکم کےبعدجزباتی خطاب

ویلنگٹن(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے تناظر میں تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے خطاب کی ابتدا بھی السلام علیکم کہہ کر کی۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 153  يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ( اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔) تلاوت کی گئی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اسمبلی میں جذباتی خطاب،اسلام علیکم سے آغاز کیا،دہشتگردکا نام نہیں لیا کہا وہ شہرت چاہتا تھا اس لیئے اس کا نام نہیں لیناہے۔

انھوں نے کہاکرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور شہرت چاہتا تھا اس لیے اس کا نام کہیں نہیں لوں گی۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کا آغاز السلام علیکم سے کیا اور انہوں نے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت اور دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشت گردی کے اپنے عمل سے بہت کچھ چاہتا تھا جس میں سے ایک چیز شہرت بھی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام میں کہیں نہیں لوں گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ‘میں درخواست کرتی ہوں کہ ان افراد کے نام لیے جائیں جو واقعے میں جاں بحق ہوئے، نہ کہ اس دہشت گرد کا جس نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں، وہ مجرم اور انتہا پسند تھا اور جب میں بات کروں گی تو اس کا نام نہیں لوں گی’۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی اور دہشت گرد حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ لواحقین میت جہاں بھی لے جانا چاہیں لے جائیں اس پر آنے والے اخراجات حکومت ادا کرے گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ملک بھر میں ہائی الرٹ برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات پیش میں جس میں 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، برینٹن ٹیرنٹ پر عدالت میں قتل کی فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔

Comments are closed.