نیب نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا۔
نیب نے 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی آج طلب کیا ہے۔
نیب نے سابق خاتون اول کو بطور گواہ نوٹسزجاری کیے، نیب کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری نہیں چاہیے۔
سابق خاتون اول سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات رجسٹریشن اور ایچ ای سی سے رجسٹریشن سمیت ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہیں۔
Comments are closed.