نوبل انعام یافتہ وینزویلا کی ماریاکورینا امریکی حملے کی حمایتی نکلیں

فوٹو : سوشل میڈیا

وینزویلا : امریکی حمایت سے نوبل انعام یافتہ وینزویلا کی ماریاکورینا امریکی حملے کی حمایتی نکلیں اور انھوں نےوینزویلا کےحزب اختلاف کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنیکا مطالبہ کر دیا ہے.

وینزویلا کی نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو کو امریکی حمایت حاصل ہے اور توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ خود بھی نئی لیڈر بن سکتی ہیں، مادورو کی گرفتاری، وینزویلا میں نئی سیاسی لہر پیدا کر دی ہے.

نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وینزویلا میں آزادی کا وقت آگیا، اپوزیشن لیڈر کاعوام کی خودمختاری اور ملک کی تعمیر نو کا عزم، عالمی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماریا کوریناماچادو نے حزب اختلاف کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے اسے "آزادی کا لمحہ” قرار دیا اور ملک میں جمہوری تبدیلی کی حمایت کی۔

انہوں نے اپوزیشن کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ملک وینزویلا میں امریکی طاقت کے ذریعے آنے والی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے.

واضح رہے کہ یہ امریکہ کے زیر اثر شخصیات اور افراد اس طرح کے مشکل وقت میں اپنے لوگوں کی بجائے امریکی مفادات کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ایسا دنیا افغانستان، شام، عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عملاً دیکھ چکے ہیں.

Comments are closed.