نواز شریف کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبر

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال سے نا صرف پریشان ہیں بلکے موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے غیر معطمن ہیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی صورتحال کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے.

انھوں نے کہا کہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا یے شہباز شریف کو بے بنیاد نیب ریفرنس میں تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے.

یہ حربے مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے مگر کسی صورت مسلم لیگ کو ناتو تقسیم کیا جاسکتا یے اور نا ہی اب ہمارے بیانیے کو روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہی عوام کا بیانیہ ہے.

پریس کانفرنس سے حاجی احسان دانش، خادم بجاڑ، مرزا منیر بیگ، رانا خادم، راجہ یعقوب،سردار شعیب، رانا اشرف، سردار نواز اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانی حکومت کی نااہلی سے پریشان ہوچکے ہیں.

اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں مسلم لیگ ن دوبارہ برسراقتدار آئے تاکہ دوبارہ سے ترقی کا سفر شروع ہوسکے.

Comments are closed.