نواز شریف کاسعودی عرب جانے کا فیصلہ، انتظامات کیلئے سٹاف پہنچ گیا
فوٹو :فائل
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف چند روز تک سعودی عرب جارہے ہیں جہاں وہ تین ہفتے تک قیام کر سکتے ہیں.
نواز شریف کے سعودی دورے کے حوالے سے سے اردو پوائنٹ نے ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ چند روز بعد کچھ دن کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔چار ہفتوں کیلئے برطانیہ علاج کیلئے جانے والے سابق وزیر اعظم قریبا ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور صحت میں بہتری کے باوجود واپس نہیں آئے.
نوازشریف کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں دو تین ہفتے قیام کریں گے اور واپس لندن چلے جائیں گے اس دوران وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
اپنے قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مستقل طور پر سعودی عرب میں قیام کی پیشکش کی ہے.
شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب آنے اور ملاقات کی دعوت کا پیغام بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف مستقل طور پر سعودی عرب رہنا چاہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کرے گا۔
قوی امکان ہے کہ نواز شریف مستقل طور پر نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور سعودی حکمراںوں شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
دورے کے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر، حسین نواز کے ذاتی دوست ، اسکول فیلو ود دیگر سٹاف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
سعودی عرب دورے کے دوران نواز شریف کا مسکن اپنے بیٹے حسین نواز کا گھر ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ نے بھی نواز شریف کو سنگل دے دیا ہے.
نوازشریف کو بتایا گیا ہے کہ آپ اپنا علاج مکمل ہونے تک لندن میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف سعودی حکمرانوں سے ملاقات،عمرہ کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے. لیکن مستقل رہائش لندن میں ہی رکھیں گے۔
آخری آپشن کے طور پر امریکا منتقلی پر غور کیا گیا ہے تاہم اس کے امکانات کم ہیں لیکن انکے ذاتی اور کاروباری دوست شیخ سعید ممکنہ انتظامات کے لیے منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔
Comments are closed.