نواز شریف سے بڑا محب وطن کوئی نہیں، ملک منظور اعوان
دمام(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز صاحبہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرانا داراصل حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے.
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب صدر ملک منظور حسین اعوان نے دمام میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء رانا محمد اشرف کی جانب سے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
ملک منظور اعوان نے کہا تین بار کے منتخب وزیراعظم اگر غدار ہیں تو ہمیں بتایا جائے محب وطن کون ہے وطن پاک میں میاں محمد نواز شریف سے بڑا محب وطن کوئی نہیں ہے.
اسی نواز شریف نے وطن پاک کو ایٹم بم دیا موٹر وے سی پیک انڈسٹری کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیادہشت گردی سے پاک کیا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا.
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن دمام کے صدر ملک آصف محمود ۰سینئر راہنماء طارق محمود ۰رانا عمر احمد۰پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان سدرہ ۰ نامور کالم نگار چوہدری سجاد وریاہ۰ حاجی محمد صدیق اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے
ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ حکومت اب چند دن کی مہمان ہے مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ بیانیہ میاں محمد نواز شریف کا ہے ہم سب میاں محمد نواز شریف صاحب کے سپاہی ہیں.
انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے.
Comments are closed.