نواز شریف آج 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورۂ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

ذرائع  کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

Comments are closed.