نوازشریف کے استقبال کیلئے آئیں موٹرسائیکل ملے گا،ن لیگ کی ویڈیو وائرل
فوٹو:فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے آئیں موٹرسائیکل ملے گا،ن لیگ کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر یہانتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
نوازشریف کے استقبال کیلئے سینئیر رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ لے کر مینارِ پاکستان پہنچیں۔
یہ ٹاسک ملنے کے بعد دوڑ لگ گئی ہے کہ کون پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پنڈال تک لانے میں کامیاب ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے حالیہ 16 ماہ میں تاریخ کی بدترین مہنگائی کے بعد پارٹی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ لوگ استقبال کیلئے نہیں آئیں گے اس لیے لیگی رہنما مختلف حیلے بہانوں سے لوگوں کو راغب کر رہے ہیں.
اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ زیادہ لوگوں کو ن لیگ کے جلسے میں لانے والوں کو لالچ دیا جارہا ہے تاکہ نوازشریف کیلئے نہ سہی نوجوان موٹر-سائیکل کے لالچ میں استقبال میں شامل ہو جائیں.
https://twitter.com/Naya__Pakistan_/status/1708379415250645089?t=MLlGaaLH1-j2wojPeG1Pag&s=19
سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگ لے کر آنے والے کو نئی نویلی ”ہونڈا 125“ موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’یہ بہت بڑا اعلان ہے، مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی.
آپ سب کو بتایا جارہا ہے کہ جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے دو ”ہونڈا 125“ انعام میں دیا جائے گا ، یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں‘۔
اسٹیج پر پیچھے نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ”ہونڈا 125“ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
Comments are closed.