نسیم شاہ کو مریم نواز سے متعلق ٹویٹ مہنگا پڑا، معافی مسترد ، 2 کروڑ روپے جرمانہ

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کو مریم نواز سے متعلق ٹویٹ مہنگا پڑا، معافی مسترد ، 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، ڈسپلنری کمیٹی نے قصور وار ٹھہرایا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے معاملے پر مداخلت کرکے معاف کرنے کی اُمید کی جارہی تھی تاہم مریم نواز نے معافی دی نہ کرکٹ بورڈ نے.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، نسیم شاہ کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا.

شوکاز نوٹس کے بعد کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے معاملے کی سماعت کی،
بورڈ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اسے مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ معیار اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضباطی کمیٹی کی کارروائی کے نتائج جاری کر دیے27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کئے.

جواب موصول ہونے کے بعد سماعت کی گئی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے 30 مارچ کو ذاتی سماعت کی، غیر مشروط معافی کے باوجود مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا.

Comments are closed.