میں شاہد خان آفریدی کا بچپن سے فین ہوں، راشد خان

56 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر نے کہا ہے میں شاہد خان آفریدی کا بچپن سے فین ہوں، راشد خان نے میرے لالہ ہمیشہ سے آئیڈیل رہے ہیں.

یوٹیوب پروگرام میں شاہد خان آفریدی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے راشد خان کا میں جب بچپن میں تھا تو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر لالہ کے میچز دیکھتا تھا.

اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے بھی راشد خان کی تعریف کی اور کہا کہ راشد خان ایک مکمل پیکیج ہے انہوں نے کہا کہ یہ باولنگ کر رہے ہوں یا بیٹنگ مکمل جان لڑا کر کھیلتے ہیں.

https://twitter.com/mmustafa_abid/status/1483104578317004803?t=s-O5uA4M6AlJ7o9v6pOgsA&s=19

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ لڑکا اوور ختم کر کے جب فیلڈنگ میں جاتا ہے تب بھی پوری جان مار کر فیلڈنگ کرتا ہے اس کی وجہ سے ہی یہ کامیاب ہے یہ کھیل کو انجوائے کرتا ہے.

شاہد خان آفریدی کے منہ سے تعریف سننے کے بعد راشد خان بہت خوش ہوئے انہوں نے کہا کہ لالہ کے منہ سے تعریف سننا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے راشد خان نے کہا میں یہ الفاظ میں یاد رکھوں گا.

میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں لالہ کے ساتھ آخری میچ کھیلا ہوں انہوں نے کہا کہ میں لالہ شاہد آفریدی کو دیکھ کر سیکھتا تھا خوشی کی بات ہے آج وہ میری تعریف کر رہے ہیں.

Comments are closed.