میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہو چکا، عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہو چکا۔ اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

اپنی حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات آقا اور غلام یا ا?قا اور نوکر جیسے رہے ہیں، اور ہمیں کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس پر میں امریکا سے زیادہ اپنی حکومتوں کو ذمے دار سمجھتا ہوں۔

Comments are closed.