میاں صاحب سے کہا ہے آپ واپس نہ آئیں، مریم نواز
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں انتقام میں اندھے لوگوں سے انسانیت کی توقع نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی ۔
کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020
انھوں نے کہا کہ تاخیر سے خبر ملنے کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی ہوں۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
انھوں نے موت کی خبر نہ دینے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔
میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ pic.twitter.com/F4PmoB2T70
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020
والدہ کی وفات پر نواز شریف کی واپسی پر پایا گیا ابہام دور کرنے کیلئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔
واضح رہے آج ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوا ہے ، ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھیں، حسین نواز کے مطابق آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں ہسپتال پہنچایا گیا وہیں انتقال کر گیئں۔
ادھرپنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ کیا ہے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رہائی کی درخواست ملتے ہیں انہیں پے رول پر رہا کردیا جائے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھنے کا غم بہت بڑا ہوتا ہے، دکھ کی اس کی گھڑی میں لواحقین سے ہمدردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں قید شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان دونوں کو رہا کیا جائے گا تاکہ وہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں۔
اس حوالے سے وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ جیسے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پر ضمانت کی درخواست موصول ہو گی اسے فوراََ قبول کر کے انہیں رہا کر دیا جائے گا ۔
ادھر سلمان شہباز نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے کو پاکستان لانے کے انتطامات شروع کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر ضمانت کے لیے درخواست دیں گے، تاکہ وہ جنازے میں شرکت کر سکیں ۔
Comments are closed.