مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر، ویڈیو وائرل
فوٹو: ٹوئٹر حرمین
مکہ مکرمہ( ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر چمکی تو یہ منظر کسی نے کیمرے میں محفوظ کرلیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے عاجل ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں آسمانی بجلی کلاک ٹاور پر گرتی نظر آرہی ہے،یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے اور کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے۔
سعودی عرب میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ آسمانی بجلی کی اس چمک سے ایک دن پہلے ہی موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.