منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

46 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینیکی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکوں۔

 

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟ اس پر امجد پرویز نے بتایا کہ سپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

 

عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان شہباز نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک، میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھاہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

 

انہوں ے کہا کہ احتساب کے نظام پرجسٹس جاوید اقبال کالا دھبہ ہے شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے دباوٴ ڈالا جاتا تھا انا ثنا ء اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس میں بریت سے تھپڑ پڑا ہے۔

 

سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان برطانیہ کے نظام انصاف کی مثالیں دیتے نہیں تھکتا، برطانیہ میں حکومت پاکستان کے کہنے پر مقدمہ بنا اور 18 مہینے چلا،عمران خان خود قوم کے پیسے پر چکر لگاتے رہے، عیاشی کرتے رہے۔

Comments are closed.