منفردسلفی لینے کی کوشش میں 5افراد جھیل میں گر کر ہلاک
سماٹرا: انڈونیشیا میں سیلفی لیتے ہوئے اچانک5 افراد جھیل میں جا گرے اور گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقع انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آیاہے جہاں یہ لوگ سیر تفریح کیلئے جھیل دیکھنے پہنچے تھے اور اس دوران اکٹھی سلفی لیتے پانی میں جا گرے۔
پولیس نے ان کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے تمام افراد ایک مقامی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور یہاں سیر کے لیے ایک جھیل پر آئے تھے۔
منفرد سلفی بنانے کے شوق میں ان افراد نے جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ الٹ گیا اور وہ پانی میں جاگرے۔
بتایا جاتاہے کہ پانی میں گرنے والوں کی تعداد زیادہ تھی تاہم ان میں سے 5 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور یوں سلفی کے شوق نے مزید پانچ انسانوں کی جان لے لی۔
واضح رہے کہ جب سے جدید موبائل آئے ہیں دنیا بھر میں سلفی لیتے ہوئے عجیب و غریب اموات کے واقعات پیش آرہے ہیں سیلفی کا جنون ہر سال دنیا بھر میں درجنوں افراد کی جان لے لیتا ہے۔
Comments are closed.