ملزم شاہنواز امیر2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، صحافی ایاز امیرکے وارنٹ جاری

46 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا عدالت نے صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور کر لی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کینیڈین نڑاد سارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت میں پیش کیا۔

شاہنواز کے وکیل نے کہا کہ یہ بلائنڈ مرڈر ہے پولیس نے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے، اس نے اپنی کینیڈین نڑاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کردی۔

عدالت نے شاہنواز کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے صرف دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کو ملزم کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے ایاز امیر اور اسکی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی ۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاوٴس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیاتھا۔

Comments are closed.