ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی شکست دیدی، اسٹیو اسمتھ کی ففٹی
فوٹو : پی ایس ایل
لاہور: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی شکست دیدی، اسٹیو اسمتھ کی ففٹی اور شان مسعود کی 46 رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، صاحبزادہ فرحان اور اسمتھ میں 71 رنز کی برق رفتار اوپننگ نے جیت کی بنیاد رکھی.
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی تیسری فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، محمد نواز کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹیون اسمتھ نے دھواں دار آغاز فراہم کیا اور پہلے ہی اوور میں چھکا اور دو چوکے لگائے، انہوں نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی.
پی ایس ایل11،ملتان سلطانز نے پہاڑ جتنا ہدف حاصل کرکے حیدرآباد کو ہرا دیا
صاحبزادہ فرحان کے ساتھ 71 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، جس سے میچ کا رخ ابتدا ہی میں واضح ہو گیا، صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کے اسٹیون اسمتھ نے 53 رنز بنائے جبکہ شان مسعود 46 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے، شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخر تک کریز پر رہ کر ٹیم کو با آسانی ہدف تک پہنچایا، سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 7وکٹ پر 166رنز اسکور کیے تھے۔ کپتان سعود شکیل نے 56 اور بیون جیکبز نے 49 رنز بنائے۔
سمیر منہاس نے رضوان الیون کو تگنی کا ناچ نچایا،اسلام آباد پنڈی کیخلاف فتحیاب
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں نوجوان بیٹرز شامیل حسین اور خواجہ نافع ناکام رہے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوا.
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ابتدائی اوورز میں دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہو گئے۔
Comments are closed.