ملتان سلطانز نے قلندر ز کو بھی ٹھکانے لگا دیا، دھانی نے دھاک بٹھا دی
ابوظہبی (افسر خان) محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پی ایس ایل چھ کے ایک اہم میچ میں لاہور قلندر کو بھی ٹھکانے لگا دیااور 80رنز سے ایک اور بڑی فتح سمیٹ لی۔
ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ کا یہ 28 واں میچ تھا جس میں ملتان سلطانز نے بآسانی لاہور قلندرز کو ہرا دیا،شا ہنواز دھانی نے صرف 3.1اوورز میں 5رنز دے کر4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ایونٹ کے اب تک زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز بنائے تھے، رضوان کے جلد آوٹ ہونے کے باوجود باقی بیٹسمینوں نے ہمت نہیں ہاری۔
ملتان سلطانز کے صہیب مقصود 60 اور رئیلی روسو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے،میچ کے آخری اوور میں سہیل تنویر نے فاسٹ باولر حارث روف کی خوب دھنائی کی اور دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدت سے24رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور جیمز فولکنر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، راشد خان کا جادو نہ چل سکا بلکہ بیٹنگ میں بھی انھیں شاہنواز دھانی نے پورا اوور بے بس کرکے آخری بال پر آوٹ کیا۔
لاہور قلندر نے 170رنز کے تقاقب میں اوپنرز کا تجربہ کیا جو ناکام ثابت ہوا ، سہیل اختر کی جگہ آنے والے بن ڈنک زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے بلکہ لاہور قلندرز کے اوپنرز اور مڈل آرڈر میں کوئی بھی بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہ کرسکا۔
قلندر کی طرف سے سب سے زیادہ 22 رنز جیمز فولکنر نے بنائے۔ محمد حفیظ 14 اور فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 89 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
ملتان کے شاہنواز دھانی نے 4 اور عمران خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کھلاڑی آتے اور واپس جاتے رہے ، دھانی ٹورنا منٹ میں اب تک 18وکٹیں لے کر ٹا پ پرہیں۔
Comments are closed.