مسجد الحرام ،ملائشئن وزیر نکاسی آب میں مصروف، لاکھوں دل جیت لئے
مکہ مکرمہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملائشیا کے وزیر تجارت نے مسجد الحرام میں نکاسی آب میں حصہ لے کر ثواب بھی کمایا اور نیک نیتی بھی، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ہونے پر دنیا بھر کے مسلمان کوشش کوسراہا رہے ہیں۔
گزشتہ روزمسجد الحرام میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے پانی جمع ہو گیا تھا جسے خادمین نکال رہے تھے اس دوران وہا ں موجود ملائیشیا کے وزیر تجارت نے بھی وائپر اٹھا لیا اور خادمین کے ساتھ کام پر لگ گئے۔
بعد میں جب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئیں تو ان میں ملائشیا کے وزیر تجارت کو وائپر چلاتے دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور اس اقدام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کی تعریف کرنے لگے۔
میڈیا کا حصہ بننے والی خبر کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے باعث جمع ہونے والے پانی کو کارکن وائپرز اور مشینوں کے ذریعے پانی خشک کرنے میں مصرف تھے۔ ا
س دوران ملائیشین وزیر تجارت محمد علی جو اس وقت وہیں موجود تھے، انھوں نے مسجد الحرام میں کام کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ایک کارکن سے وائپرلے کر پانی خشک کرنا شروع کردیا۔
لوگوں کی تعریف سے تعریف سن کر انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ میرے لیے مسجد الحرام میں کارکنوں کے ساتھ کام کرنا باعث سعادت ہے۔
Comments are closed.