مظفر آباد، مسافر وین کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق

مظفرآباد: کوہالہ کے قریب مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور16 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر وین راولپنڈی سے چکوٹھی آرہی تھی کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاری.

حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، 16 افراد زخمی ہیں، حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں.

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار وین راولپنڈی سے چکوٹھی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں متاثرین میں سے زیادہ تر کا تعلق چکوٹھی سے ہی بتایا جاتا ہے.

Comments are closed.